Iqbal Azeem Ghazal ضبط بھی چاہئے ظرف بھی چاہئے اور محتاط پاس وفا چاہئے

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 30 ม.ค. 2025

ความคิดเห็น • 38

  • @wisdomly5504
    @wisdomly5504 5 หลายเดือนก่อน +2

    واہ واہ، سبحان اللہ، کیا شاعری ہے اور کیا ہی خوب صورت انداز، اللہ پاک اقبال عظیم صاحب کی مغفرت فرمائے۔

  • @muhammadsaeedanjum7243
    @muhammadsaeedanjum7243 8 หลายเดือนก่อน +1

    Bahut khob marydil ki tirjmani hay

  • @arahadkhan8124
    @arahadkhan8124 ปีที่แล้ว +1

    شاندار شاعری اور دل پذیر ترنم

  • @zahirrandhawa1020
    @zahirrandhawa1020 2 ปีที่แล้ว +2

    اللّٰہ اللّٰہ۔۔۔۔۔ کیا خوبصورت کلام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ایک لفظ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے ۔۔۔۔۔۔ کمااااااااااااااااال است

  • @saudparvez7049
    @saudparvez7049 4 ปีที่แล้ว +1

    Bahut khoob ek bahut meyari shaaery

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  4 ปีที่แล้ว +37

    ضبط بھی چاہئے ظرف بھی چاہئے اور محتاط پاس وفا چاہئے
    زندگی دشمنوں میں بھی مشکل نہیں آدمی میں ذرا حوصلہ چاہئے
    ہم کو منزل شناسی پہ بھی ناز ہے اور ہم آشنائے حوادث بھی ہیں
    جوئے خوں سے گزرنا پڑے بھی تو کیا جستجو کو تو اک راستا چاہئے
    اپنے ماتھے پہ بل ڈال کر ہمیں شیش محلوں کے اندر سے جھڑکی نہ دو
    ہم بھکاری نہیں ہیں کہ ٹل جائیں گے ہم کو اپنی وفا کا صلہ چاہئے
    تم نے آرائش گلستاں کے لئے ہم سے کچھ خون مانگا تھا مدت ہوئی
    تم سے خیرات تو ہم نہیں مانگتے ہم کو اس خون کا خوں بہا چاہئے
    ہم کو ہر موڑ پر دوست ملتے رہے ہم کبھی راہ منزل میں تنہا نہ تھے
    کل غمِ دوست تھا اب غمِ زیست ہے آشنا کو تو اک آشنا چاہئے
    میری مانو تو اک بات تم سے کہوں یہ نیا دور ہے اس کا کیا ٹھیک ہے
    دوستوں سے ملو محفلوں میں مگر آستینوں کا بھی جائزہ چاہئے

    حد سے بڑھ کر محبت مناسب نہیں اس میں اندیشۂ بد گمانی بھی ہے
    دشمنوں سے تعلق تو ہے ہی غلط دوستوں میں بھی کچھ فاصلہ چاہئے
    جرم بے باک گوئی کی پاداش میں زہر اقبالؔ کو تلخیوں کا ملا
    اس نے اس زہر کو ہی سخن کر لیا اس زمانے کو اب اور کیا چاہئے
    اقبال عظیم

    • @mohammadtehsin4698
      @mohammadtehsin4698 4 ปีที่แล้ว

      L.

    • @khurrammeeran1222
      @khurrammeeran1222 4 ปีที่แล้ว +4

      خورشید عبداللہ بھائی جان اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے کیا کہنے آپ کے اور آپ کی کولیکشن کے سبحان اللہ سبحان اللہ

    • @khursheedabdullah2261
      @khursheedabdullah2261  4 ปีที่แล้ว

      @Malik Ahmad
      بہت شکریہ جناب ۔ میں نے تصحیح کر دی ہے

    • @Khulsimsim
      @Khulsimsim 3 ปีที่แล้ว

      @@khursheedabdullah2261 تصحیح شاید ہوئ نہیں ۔ ابھی بھی ویسے ہی ہے

    • @KTMurad
      @KTMurad 3 ปีที่แล้ว +1

      بہت عمدہ کلام اور آپ کی انتہائی قابل ستائیش خدمت 💐
      ایک چھوٹی سی تصحیح :
      اپنے ماتھے پہ بل ڈال کر تم ہمیں ۔۔

  • @foziabashiralvi7773
    @foziabashiralvi7773 4 ปีที่แล้ว +4

    عمدہ کلام ۔

  • @FarogheAdab
    @FarogheAdab 4 ปีที่แล้ว +4

    واہ واہ، خـوب

  • @MASIFH
    @MASIFH 4 ปีที่แล้ว +2

    Waahhhhhh

  • @raomohammedali8108
    @raomohammedali8108 3 ปีที่แล้ว +3

    Kya kehne. Salamat rahiye Dr sahib.

  • @elahiam2
    @elahiam2 4 ปีที่แล้ว +5

    Very few poets have expressed such philosophy and feelings and experiences expressed in distilled and immense vocabulary. Deserved immensely greater recognition.

  • @fortunepk
    @fortunepk 4 ปีที่แล้ว +3

    بہت اعلی

  • @afghanniazi3603
    @afghanniazi3603 4 ปีที่แล้ว +4

    Wonderful poet...my favorite

  • @sharjeeljawaid
    @sharjeeljawaid 4 ปีที่แล้ว +1

    Superb

  • @m.kproductions8637
    @m.kproductions8637 4 ปีที่แล้ว

    Wah subhanallah...

  • @Ghazal_Qazi
    @Ghazal_Qazi 2 ปีที่แล้ว +1

    میری مانو تو اک بات تم سے کہوں یہ نیا دور ہے اس کا کیا ٹھیک ہے
    دوستوں سے ملو محفلوں میں مگر آستینوں کا بھی جائزہ چاہئے
    حد سے بڑھ کر محبت مناسب نہیں اس میں اندیشۂ بد گمانی بھی ہے
    دشمنوں سے تعلق تو ہے ہی غلط دوستوں میں بھی کچھ فاصلہ چاہئے
    __
    سبحان اللہ سبحان اللہ ۔۔ یہ کلام و لب و لہجہ ۔۔ کیا کہنےےےے ۔۔۔۔۔۔ بےحد پرلطف بےحد اعلیٰ ♥♥♥

  • @sharjeeljawaid
    @sharjeeljawaid 4 ปีที่แล้ว +4

    Has been released 10 days earlier.
    It is a beffiting expression for the 49th anniversary of Operation Search Light

  • @aroojirfaan5271
    @aroojirfaan5271 4 ปีที่แล้ว +2

    one of my fvrts

  • @foziabashiralvi7773
    @foziabashiralvi7773 4 ปีที่แล้ว +1

    ☆☆ ہم ظرف و حوصلہ کی بات کیا کرتے ۔
    ☆☆ لوگ اپنی اپنی سوچ کے دائرے میں قید تھے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    شاعرہ ::::: فوزیہ بشیر علوی ۔
    🇵🇰🍁🍀✒

  • @rifatkhateeba8659
    @rifatkhateeba8659 3 ปีที่แล้ว +1

    برائے مہربانی ان کی غزلوں کو لکھ بھی دیا کریں ترنم میں بعض اوقات الفاظ سمجھ میں نہیں آ تے ھیں شکریہ

    • @khursheedabdullah2261
      @khursheedabdullah2261  3 ปีที่แล้ว +1

      کمنٹس میں دیکھیے
      پوری غزل لکھی ہوی ہے

    • @tehzeebjehan3712
      @tehzeebjehan3712 ปีที่แล้ว

      Very much right,I also agree with it 100 petsent

  • @FarogheAdab
    @FarogheAdab 4 ปีที่แล้ว +1

    ضبــط بھی چـاہیـے
    ظـــرف بھی چـاہیـے

    • @elahiam2
      @elahiam2 4 ปีที่แล้ว

      Vert few poets have such depth of philosophy and inner depth of emotions expressed with immense refined vocabulary

    • @elahiam2
      @elahiam2 4 ปีที่แล้ว

      Very few have poets have such depth of philosophy and depth of emotions linked and expressed with distilled and refined vocabulary

  • @ashiqaliansari5895
    @ashiqaliansari5895 ปีที่แล้ว

    شاعر کتنا ہی عظیم کیوں نہ ہو داد نما بھونکنے والے کتے اسکو سننے ہی نہیں دیتے۔ شاعری ہم کیا خاک سنیں گے اور سمجھیں گے ؟