Imam Ahmad Raza Khan Aur Adabe e Raslat 24-07-2015 Dr. Ashraf Asif Jalali

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 6 ต.ค. 2024
  • #AlfarooqSound #Alfarooqcd#alfarooqtv
    Recorded and Released by
    Alfarooq Cds & Sound System
    Near Govt.Girls High School Khiali Adda
    Gujranwala (Punjab), Pakistan.
    cell 0333-8122148 0300-6470303
    Subscribe my future channel
    shorturl.at/lnpI5
    Alfarooq CD
    / alfarooqcd
    shorturl.at/ekmLM
    tinyurl.com/ux...
    tinyurl.com/v3...
    / alfarooqcd

ความคิดเห็น • 13

  • @DildarHussain-ie7hy
    @DildarHussain-ie7hy 5 ปีที่แล้ว +3

    I love imam Ahmad raza Khan and all Sunni muslim

  • @alizazafar1016
    @alizazafar1016 5 ปีที่แล้ว +2

    MA sha Allah

  • @alizazafar1016
    @alizazafar1016 5 ปีที่แล้ว +2

    Subhan Allah

  • @alhaadiacademy1508
    @alhaadiacademy1508 6 ปีที่แล้ว +2

    ALLAH hifaazat farmaaye.

  • @mohdnoornoor5002
    @mohdnoornoor5002 2 ปีที่แล้ว

    Maashaallah

  • @DildarHussain-ie7hy
    @DildarHussain-ie7hy 5 ปีที่แล้ว

    Aameen

  • @makhtarmakhtar8366
    @makhtarmakhtar8366 7 ปีที่แล้ว

    انشاءاللہ ماشاللہ لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وصحابہ وبارک وسلم تحریک لبیک یار رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وصحابہ وبارک وسلم اللہ تعالی خارم حسین ریدوی کو آصف اشرف جلالی زندباہ انشاءاللہ انشاءاللہ انشاءاللہ انشاءاللہ انشاءاللہ انشاءاللہ انشاءاللہ

  • @QadriTv-us9bi
    @QadriTv-us9bi 3 ปีที่แล้ว

    ماشاءاللہ

  • @ashraf4726
    @ashraf4726 7 ปีที่แล้ว +2

    Mashallah Dr sahab

  • @qamarshahzadqamarshahzad2510
    @qamarshahzadqamarshahzad2510 6 ปีที่แล้ว +1

    mashallah

  • @usmanahmad2496
    @usmanahmad2496 7 ปีที่แล้ว +1

    Mashallah

  • @aamirprince9619
    @aamirprince9619 6 ปีที่แล้ว +1

    mashaAllah

  • @aleemaluck8879
    @aleemaluck8879 5 ปีที่แล้ว +2

    #اعلٰی #حضرت #امام #احمدرضا#خان رَحْمَة الله تَعَالٰی عَلَیْه کا مختصر تعارف
    شیخ الاسلام و المسلمین، امام اہلسنت، اعلٰی حضرت، امام احمد رضا خان رَحْمَة اللہِ تَعَالٰی عَلَیْه 14 جون 1856ء کو ہند کے مشہور شہر "#بریلی_شریف" میں پیدا ہوئے۔ آپ رَحْمَة اللہِ تَعَالٰی عَلَیْه کے آباء و اجداد افغانستان کے صوبہ قندھار کے ایک معروف پٹھان قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ وہاں سے ہجرت کرکے لاہور اور پھر دہلی چلے گئے۔ آپ نے ایک جاگیردار اور علمی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ آپ کے والد اور دادا اپنے وقت کے جید علماء میں شمار ہوتے تھے۔
    #بچپن:
    اولیاءاللہ پر الله تعالی کی خاص رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر میدان میں عام لوگوں سے افضل و برتر ہوتے ہیں۔ امام احمد رضا خان رَحْمَة اللہِ تَعَالٰی عَلَیْه کو الله عزوجل نے ایسی قوت حافظہ عطا فرمائی تھی تقریبا صرف 4سال کی عمر میں قرآن کریم ناطرہ ختم کرلیا۔ چھ سال کی عمر میں میلادالنبی کے موضوع پر ایک بڑے اجتماع میں شاندار خطاب فرمایا۔ ساڑھے تین سال کی عمر میں ایک عرب شخص سے فصیح عربی زبان میں گفتگو فرمائی۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ رب العزت نے آپ کو علم لدنی عطا فرمایا تھا۔ آپ بچپن ہی سے نمازی اور روزہ دار تھے۔ 7سال کی عمر ہی میں رمضان کے روزے رکھنا شروع کردیئے۔
    #تعلیم_و_تربیت:
    آپ رَحْمَة اللہِ تَعَالٰی عَلَیْه کی تعلیم و تربیت آپ کے والد حضرت مفتی نقی علی خان قادری رَحْمَة اللہِ تَعَالٰی عَلَیْه نے کی۔ ایک قول کے مطابق آپ کو تقریبا 120 علوم میں مہارت حاصل تھی۔ جن میں قرآن، تفسیر، حدیث، اصول حدیث، فقہ، اصول فقہ، تصوف، علم التوقیت، علم ریاضی، علم فلکیات، علم جفر، علم تکسیر وغیرہ شامل ہیں۔
    #عشق_رسول صلی الله علیه واله وسلم:
    شیخ الاسلام، اعلی حضرت، امام احمد رضا خان رَحْمَة الله تَعَالٰی عَلَیْه ولئ کامل، صوفئ باصفا اور زبردست عاشق رسول تھے۔ آپ کی ساری زندگی عشق مصطفے صلی الله علیه واله وسلم میں بسر ہوئی۔ آپ خود فرماتے ہیں: اگر کوئی میرے دل کے دو ٹکڑے کردے تو ایک پر "لااله الا الله" اور دوسرے پر "محمد رسول الله" لکھا ہوا پائے گا۔ (سوانح امام احمد رضا صفحہ 96)
    دوسرے حج کے موقع پر مدینه شریف میں حاضری کے دوران عین روضه رسول عليه السلام کے سامنے بیداری میں تاجدار مدینہ صلی الله علیه واله وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ ادب و احترام کا یہ عالم تھا کہ احادیث کی کتب بغیر وضو نہ چھوتے اور نہ ہی پڑھایا کرتے، کتب حدیث پر کوئی دوسری کتاب نہ رکھتے تھے۔ میلاد شریف کی محفل میں باوضو ادب سے دو زانو بیٹھا کرتے۔ (ملخص از فیضان امام اہل سنت)
    #عادات_و_صفات:
    1:- شیخ الاسلام و المسلمین، اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَة اللہِ تَعَالٰی عَلَیْه اپنے والدین سے نہایت ہی ادب و احترام سے پیش آتے۔ ان کی بے حد عزت و تکریم کرتے۔
    2:- آپ بہت سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ ساری زندگی بڑی سادگی اور عاجزی میں بسر کی۔ غریب اور معاشرے میں کمتر تصور کئے جانیوالے لوگوں سے خصوصی محبت و شفقت فرماتے۔
    3:- عید قربان کے موقع پر ایک بیش قیمتی مینڈھا اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی صلی الله علیه واله وسلم کی طرف سے کیا کرتے اور ایک مینڈھا اپنے غریب اہلسنت مسلمان بھائیوں کی طرف سے کرتے۔
    4:- ایک مرتبہ شاہ لطیف الرحمن صاحب نے بطور نذر ساٹھ روپے اور کچھ چیزیں پیش کیں تو آپ نے ان چیزوں پر دست مبارک رکھ کر کچھ یوں فرمایا: میں نے قبول کیا، آپ یہ واپس لے جائیے۔ انہوں نے عرض کیا: حضور 60 روپے ہیں۔ اعلی حضرت نے فرمایا: 60 روپے کیا 60,000 بھی ہوں تو فقیر اپنے مولى تعالى کے جودوکرم سے بے نیاز ہے۔ (ملخص ماہنامہ معارف رضا اپریل 2002، ص16)
    5:- دینی یا دنیوی خدمات کے بدلے رقم یا ہدیہ وغیرہ بلکل بھی قبول نہ فرماتے۔ (فیضان امام اہل سنت صفحہ 22)
    #سادات_کا_ادب:
    امام اہلسنت، اعلٰی حضرت، امام احمد رضا خان رَحْمَة اللہِ تَعَالٰی عَلَیْه سادات یعنی سید زادوں سے بہت محبت فرماتے۔ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں محفل میلاد کے موقع پر دوسروں لوگوں کی نسبت سید زادوں کو دوگنا (Double) حصہ دیا کرتے۔ امام حسن و امام حسین رضی الله تعالی عنہما کا ذکر مبارک ان القابات سے فرماتے ہیں: " دو جہاں کی آقازادی کے دونوں شہزادے، عرش کی آنکھ کے دونوں تارے، چرخ سیادت کے مہہ پارے (آسمان کرامت کے چاند)، باغ تطہیر کے پیارے پھول، دونوں قرة العین رسول ( رسول خدا کی آنکھوں کی ٹھنڈک)، امامین، کریمین، سعیدین، شہیدین، تقیین(پاک دامن)، نقیین (پاک باطن)۔" (دس عقیدے صفحہ 180)
    #مختصر_خدمات:
    مجدد دین و ملت، اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَة الله تَعَالٰی عَلَیْه کی دینی خدمات امت مسلمہ پر آپ کا بہت بڑا احسان ہے۔ آپ کی چند ایک خدمات درج ذیل ہیں:
    1:- آپ نے قرآن پاک اردو ترجمہ #کنزالایمان کے نام سے کیا جو دنیا میں سب سے زیادہ پڑھا جانیوالا ترجمہ قرآن ہے۔
    2:- آپ نے امت مسلمہ کی فقہی رہنمائی کے لئے فتاوی کا عظیم الشان ذخیرہ تحریر فرمایا۔ جو #فتاوی_رضویہ کے نام سے مشہور ہے۔ فتاوی رضویہ جدید 30 جلدوں پر مشتمل یک عظیم علمی شاہکار ہے۔
    3:- آپ نے علم #حدیث میں 240، علم #فقہ میں 90 سے زائد اور #سائنسی_علوم میں 100 سے زائد کتابیں لکھیں ہیں۔
    5:- آپ نے 'حرکت زمین' Motion_of_Earth# کے رد میں ایک لاجواب کتاب "فوزمبین در رد حرکت زمین" تحریر فرمائی۔ جس کا انگریزی ترجمہ A Fair Success Refuting Motion of Earth کے نام سے ہوچکا ہے۔
    6:- اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَة الله تَعَالٰی عَلَیْه نے مختلف علوم و فنون پر 1000 سے زائد کتابیں تحریر فرمائیں۔ جو آپ کی اعلی شخصیت اور علمیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
    6:- آپ نے مسلمانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لئے 1904ء میں #دارالعلوم #منظر_اسلام کی بنیاد رکھی۔
    #مجدد:
    1318ھ میں اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَة الله تَعَالٰی عَلَیْه کو عرب و عجم کے کثیر علماء نے گزشتہ صدی کا مجدد قرار دیتے ہوئے "مجدد مائتہ حاضرہ" کا خطاب دیا۔
    #سفر_آخرت:
    آپ 25 صفر 1340ھ بمطابق 1921ء بروز جمعة المبارک اس دارفانی سے کوچ فرما گئے۔ آپ کا مزار مبارک "بریلی شریف" میں مرجع خلائق ہے۔ ہرسال 25 صفر کو آپ کا یوم عرس دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔
    #الله_کریم #سرکار_مدینه صلی اللہ علیه واله وسلم کا صدقہ و وسیلہ ہمیں اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَة اللہِ تَعَالٰی عَلَیْه کی سچی محبت اور ان کی سیرت طیبہ پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم صلی الله علیه واله وسلم
    #Imam_Ahmad_Raza_Khan
    #AalaHazrat
    #ImamAhmad
    #Brelvi
    #محمد_علی_رضا_عطاری
    (سیالکوٹ، پنجاب، پاکستان)
    26/10/2019