مناقب وسیرت امیر معاویہ رضی اللہ ||مفتی حفیظ الرحمن طاہر صاحب

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 9 ก.พ. 2025
  • #duet #automobile #funny #اسلاميات #بیانات #بینات #حمدباری #مسلمان #ahmedabad #important
    *اہل سنت والجماعت سٹی ایبٹ آباد کے زیر اہتمام "کاتب وحی سیمینار" کا انعقاد: ایک تاریخی لمحہ
    تحریر:*مولانا حسین معاویہ بالاکوٹی*
    سیکرٹری اطلاعات اہلسنت والجماعت ضلع ایبٹ آباد
    23جنوری 22رجب یوم وفات سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی مناسبت سےاہل سنت والجماعت سٹی ایبٹ آباد کی جانب سے منعقدہ "کاتب وحی سیمینار" ایک تاریخی نوعیت کا اجتماع ثابت ہوا،جو اسلامی تاریخ کے اہم ترین موضوعات میں سے ایک پر روشنی ڈالنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ یہ سیمینار نہ صرف علمی اور روحانی اہمیت کا حامل تھا بلکہ اس نے امت مسلمہ کو دین کی بنیادوں کے قریب کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔
    سیمینار کا مقصد
    اس سیمینار کا بنیادی مقصد اس جلیل صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، جنہوں نے قرآن پاک کے نزول کے دوران وحی کی کتابت کی عظیم ذمہ داری انجام دی۔ جنہوں قرآن مجید کی حفاظت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی، اور ان کی قربانی کی بدولت آج دین اسلام اپنی اصل شکل میں محفوظ ہے۔
    اہم نکات
    1. *قرآنی تاریخ کی اہمیت:* مقررین نے قرآن کی حفاظت میں کاتب وحی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے کردار کو اجاگر کیا۔
    2. *موجودہ دور کے تقاضے:* سیمینار میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ موجودہ دور میں تاریخ کی جھوٹی روایات کو لے کر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین پر طعن و تشنیع کیا جاتا ہے،صحابہ قرآنی شخصیات ہیں تاریخی نہیں ہیں۔
    3. *امت مسلمہ کو اتحاد کا پیغام:* سیمینار میں علماء نے امت مسلمہ کو فرقہ واریت سے بچنے اور قرآن کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔
    4. مقررین کا خطاب
    سیمینار میں محقق اہل سنّت استاذ العلماء حضرت مفتی قاضی احسان الحق تبسم ،پروفیسر مفتی حفیظ الرحمن طاہر ،رہنما اہلسنت والجماعت کے پی کے مفتی عمران معاویہ مرکز اہلحدیث کے رہنما مولانا سرفراز احمد فاروقی اورجید علماءنے خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن مجید کی حفاظت اور کاتب وحی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے کردار پر مدلل گفتگو کی۔ اس موقع پر مقررین نے بتایا کہ حضرت معاویہؓ اور دیگر صحابہؓ نے کس طرح اپنی انتھک محنت اور دیانتداری سے وحی کو محفوظ کیا۔
    حاضرین کی شرکت
    یہ سیمینار عوام کی بھرپور توجہ کا مرکز رہا اہلسنت والجماعت ایبٹ آباد کے کارکنان وذمہ داران سمیت جیدعلماءنےبڑی تعداد میں شرکت کی۔ معزز شخصیات میں سے جامعہ امام ابوحنیفہ حویلیاں کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی عبدالوحید،مفتی وقار تنولی،اہلسنت والجماعت ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری قاری محمد رفیق،مولانافیضان جدون،مولانا غلام مرتضی ،مولاناوقار احمد فاروقی، اہلسنت والجماعت ضلع ایبٹ آباد کے نائب صدر سردار حفیظ عالم ،عبدالرازق شاہ،زبیر خان جدون ،نزاکت قریشی ،بقانونی مخیر جاوید خان،مولاناادریس ، قلندر آباد سرکل کے صدر مفتی ندیم اختر،مولاناعبدالجلیل،اہلسنت والجماعت تحصیل ایبٹ آباد کے صدرراجہ راشد فاروقی،جنرل سیکرٹری زبیر خان اہلسنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے صدر مولانا شعیب احمد تنولی،اہل سنت والجماعت سٹی ایبٹ آباد کے صدر مولانا سعید الرحمن چھاچھی سمیت کئی جید علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی حاضرین نے اس سیمینار کو نہ صرف معلوماتی بلکہ روحانی تربیت کا ذریعہ بھی قرار دیا۔
    اثرات اور نتائج
    "کاتب وحی سیمینار" نے علمی اور دینی حلقوں میں ایک مثبت پیغام چھوڑا ہے۔ اس نے امت مسلمہ کو قرآن کی حفاظت میں ان عظیم ہستیوں کے کردار کو یاد دلانے کے ساتھ ساتھ آج کے دور میں دین کی خدمت کے لیے نئے جذبے کو بیدار کیا۔
    مبارک آباد
    اس سیمینار کے انعقاد پر اہلسنت والجماعت سٹی ایبٹ آباد کے تمام ذمہ داران صدر مولانا سعید الرحمن چھاچھی،بھائی شہباز،حافظ عثمان،مہتاب عباسی،عبدالرازق شاہ،پیر عثمان ترجمان اہل سنت سٹی ایبٹ آباد فضل الرحمن عثمانی ،بھائی نبیل اختر،قاری نسیم اور تحصیل صدر راشد فاروقی،جنرل سیکرٹری زبیرخان ودیگر سٹی کے ذمہ داران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس اہم عنوان پر کامیاب ترین سیمینار کا انعقاد کیا ۔
    ✍️ مولانا حسین معاویہ بالاکوٹی
    سیکرٹری اطلاعات ونشریات اہلسنت والجماعت ضلع ایبٹ آباد

ความคิดเห็น • 5

  • @H.M.B313-r9h
    @H.M.B313-r9h 16 วันที่ผ่านมา +2

    ماشاء اللّٰہ بہت زبردست گفتگو فرمائی

  • @HMB99-f8v
    @HMB99-f8v วันที่ผ่านมา

    ❤❤❤❤❤

  • @HafizMuzamil-g7r
    @HafizMuzamil-g7r 13 วันที่ผ่านมา

    MashAllah ❤❤❤❤

  • @AHM10-c5b
    @AHM10-c5b  16 วันที่ผ่านมา +1

    تمام دوستوں سے گزارش ہے چینل کو سبسکرائب کریں ❤❤