Chacha Cricket at Sialkot Airport

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 28 พ.ค. 2019
  • مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے نجی ائرلائن کے ذریعے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے انگلستان روانہ ہو گئے ۔ روانگی کے وقت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سیال انتظامیہ ،شائقین کرکٹ اور ان اہل خانہ نے انتہائی گرم جوشی سے رخصت کیا ۔ چاچا کرکٹ کو رخصت کرنے والوں میں سیکرٹری سیال محمد جہا نگیر خان ، جنرل منیجر بریگیڈئر (ر) محمد نواز، سینئر ویجیلنس آفیسر کرنل (ر) غیاث الدین، منیجر پرکیورمنٹ علی نصیر چیمہ، منیجر تعلقات عامہ عبدالشکور مرزا اور اسسٹنٹ منیجر کسٹمر سروسز عدنان حمید خلیل اور دیگر حکام کے علاوہ چاچا کرکٹ کے اہل خانہ اور بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھے ۔ اس موقع پر چاچا کرکٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں ۔ انہیں گرم جوشی سے رخصت کرنے کی سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ کی انتظامیہ نے جو نئی روایت قائم کی ہے اس پر وہ انظامیہ کے دلی طور پر شکرگزار ہیں جبکہ سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کی طرف سے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ریٹرن ٹکٹ اور ویزہ فیس فراہم کرنے کو بھی ایک اچھی روایت قرار دیا ۔ چاچا کرکٹ نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ امید ہے کہ ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اترے گی ۔ چاچا کرکٹ کی روانگی پر ائرپورٹ کی فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی جبکہ سیال زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔
    Join us on these social media platforms
    Facebook
    / sialkotinternationalai...
    Twitter
    / airportsialkot
    Instagram
    / sialkotairport
  • กีฬา

ความคิดเห็น •