Majlis Fikr e AHLAYBAIT as
ฝัง
- เผยแพร่เมื่อ 8 ก.พ. 2025
- اہم اعلان
قال الإمام علي بن أبي طالب ع
الْعُلَمَاءُ بَاقُونَ مَا بَقِيَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ أَعْيَانُهُمْ مَفْقُودَةٌ وَأَمْثَالُهُمْ فِي الْقُلُوبِ مَوْجُودَةٌ
محترم ممبران و معزز مومنین
امامیہ آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ریجن کے زیرِ انتظام ماہانہ لیکچر پروگرام مجلسِ فکرِ اہلبیت ع
محسن الملت مفسرِ قرآن صاحبِ تفسیر الکوثر رئیس الجامعات الأھلبیت ع حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ حاج الشیخ محسن علی نجفی صاحب قدس سرہ کی یاد میں اور آنجناب غفران مآب قبلہ کی علمی فکری سماجی خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیئے مجلسِ ترحیم میں تبدیل کیا جارہا ہے جس میں فیصل آباد کی اہم مساجد و مدارس کے علماء و پرنسپل صاحبان اور دینی تنظیموں کے عہدیداران خصوصی شرکت فرمائیں گے
آپ تمام حضرات سے التماس ہے کہ کل مورخہ 12 جنوری بروز جمعۃ المبارک رات 08.00 بجے رہائش گاہ الحاج شیخ افضال حسین صاحب 116 اے پیپلز کالونی فیصل آباد بروقت اپنی بھرپور تشریف آوری کو یقینی بنائیں
سوگواران
ناظم و اراکین
امامیہ آرگنائزیشن پاکستان
فیصل آباد ریجن