History of Mirpora / Drone short /Mirpora Neelum Kashmir

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 19 ก.ย. 2024
  • #neelumvalley #Mirpora #tourism #adventure #AJKTourism, #tourismplaces
    This Video History of Mirpora Neelum Valley AJK
    میرپورہ
    دریائے نیلم کے کنارے دس کلو میٹر مربع پر آباد گاوں میرپورہ،میرپورہ کا قدیم نام امیرپورہ ہے اردو لغت میں اس کے معنی ہیں راجپوتوں کی بستی یہ بستی تین سو پچاس سال پہلے کھاوڑہ اور چکار سے آنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد نے آباد کی
    بستی کے اطراف میں مقبوضہ کشمیر کا علاقہ ہے۔
    1924 میں ڈوگرہ عہد میں یہاں پرائمری سکول کا قیام عمل میں لایا گیا۔جو کہ اس علاقے کا واحد سکول تھا وادی کے دور دراز علاقوں سے لوگ یہاں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔
    علمی شخصیات میں نمبردار راجہ فروز خان مرحوم راجہ مقبول خان مرحوم تقسیم سے تقریبا 20سال پہلے وادی نیلم کے پہلے سرکاری استاد تعینات ہوئے جنہوں نے لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔
    1952میں وادی نیلم سے جو چار طالب علم تعلیم حاصل کرنے کیلئے مظفر آباد کے واحد ہائی سکول میں داخل ہوئے ان میں میرپورہ سے راجہ محمد نوروز خان بھی شامل تھے۔
    اس وقت اس گاوں میں بوائز انٹر کالج گرلز ہائی سکول پرائیویٹ انٹر کالج اور پرائیویٹ سکول سرکاری مڈل اور پرائمری سکولوں کے ساتھ دینی درسگاہ صحت کی سہولت کے لیے بی ایچ یو ہسپتال جانوروں کے لے وٹنری ہسپتال ای پی آئی سنٹر ڈاک خانہ محکمہ صحت کا مرکز توسیع بھی موجود ہے ایشاء ضرورت کے لے ایک بازار اور میڈیکل سٹور موجود ہیں
    اس گاوں میں پندرہ ڈاکٹرز پانچ انجینئرز ایک پی ایچ ڈی کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں ماسٹرز ڈگری مرد وخواتین ہیں جو کہ ملک پاکستان کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
    یہاں کی اہم برادریوں میں بڑی برادری کھکھہ راجپوت، بمبہ راجپوت، سادات، اعوان، گجر، سلہریا،منہاس،مغل، شیخ،بلوچ، دررانی، جگوال اوربٹ صدیوں سے بھائی چارے کے ساتھ آباد ہیں۔
    فطرت سے محبت رکھنے والے افراد کے لیے میرپورہ بہترین سیاحتی مقام ہے۔جو کہ قابل دید ہے۔
    مزید ایسی معلوماتی ویڈیو ز کے لیے ہمارے چینل کے ساتھ جڑے رہیں،
    Mirpora Neelum Valley
    History of Mirpora
    MD Mughal Vlogs
    Drone short
    Mirpora

ความคิดเห็น • 63