Nasheer e azmoN hosala Zainab...

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 20 ต.ค. 2024
  • منقبت شریف درشان ثانی زہرا سیدہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا
    ناشرِ عزم و حوصلہ زینب
    ثانیِ بنتِ مصطفےٰ زینب
    ہے یہ تاریخ کی جبیں پہ رقم
    حرفِ حق کی ہے تو بقا زینب
    تیرے خطبے کی ایک ٹھوکر سے
    ہل گئی ظلم کی بِنا زینب!
    مشعل خاندانِ مطّلبی
    استقامت کی انتہا زینب
    اس لیے خوش ہیں خلد میں حوریں
    مل گئی تیری خاک پا زینب
    خاک کر ڈالا جس نے قصر نفاق
    ہے ترا شعلۂ نوا زینب
    خود شجاعت بھی جس پہ ناز کرے
    خانوادہ ہے وہ ترا زینب
    وہ ترے گھر کے چاند تارے ہیں
    جن سے روشن ہے کربلا زینب
    جس نے ملت کی آبرو رکھ لی
    ہے ترے سر کی وہ ردا زینب
    نام سے تیرے کانپتا ہے ستم
    اب بھی ہے تیرا دبدبہ زینب
    ہمتوں نے مرے قدم چومے
    لب پہ جب آگیا ہے "یا زینب"
    دفن ہونے کو ہے غرور یزید
    آنے والی ہیں سیدہ زینب
    صدقۂ عزم حیدری ہو عطا
    نور بھی ہے ترا گدا زینب
    سید محمد نورالحسن نور
    .
    .
    .
    .
    Kalam :- Kalam-e-Noor (SARKAR SAYYED MOHAMMAD NOOR UL HASAN NOOR)
    Kalam :- Naseer-e-azmoN hosala Zainab.
    Voice :- sajid noorani azizi nawwabi (Dahod gujrat)
    Label :- shuaib azizi
    #shuaibazizi #Naatشریف #naat #naatstatus #naat2023 #muharram2023 #moulahussain #aaqa #hussain #moulaali #sajidnoorani #naatsharif #naatepaak #naaterasool #madeenah #madina #madinasharif #madinamunawra #aaqaﷺ #masjidnabawi
    #muharram2023 #manqabat
    #sayyedazainab
    #saniaefatima
    #Mnqabtezainb
    #NaseereazmoNhosalaZainab #maulaali #alimentos #aehlebait
    #منقبت
    #

ความคิดเห็น •