Self Development & HRD for Tehreek || S. Ameenul Hasan

แชร์
ฝัง
  • เผยแพร่เมื่อ 17 ส.ค. 2024
  • SELF DEVELOPMENT & HRD FOR TEHREEK
    BY Janab S. Ameenul Hasan
    Vice President, JIH
    Date: 5/8/2019
    Video Released by Department of Human Resource Development, Jamaat-e-Islami Hind.
    بسم الله الرحمن الرحيم
    ذاتی ارتقاء اور تحریک کے لئے فروغ انسانی وسائل
    نیء میقات کی نئی پالیسی و پروگرام کو آپ نے دیکھا ہو گا۔ نئے جوش اور ولولہ، عزم اور حوصلہ کا اظہار ملتا ہے ۔اور کام کے دائرے بڑھا دیے گئے ہیں، اس لیے کہ وقت کا یہی تقاضا ہے۔ اس نقشے میں رنگ بھرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے کارکنان اپنے کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنی صلاحیتوں کا معیار اونچا کریں۔
    دنیا میں آدمی کا وزن اور اعتبار اس کی صلاحیتوں کے حساب سے ہوتا ہے۔ آخرت کا معاملہ الگ ہے۔ وہاں قلب کی سلامتی کو دیکھا جائے گا۔اس لیے اپ ڈیٹ کرنا اور اپ گریڈ کرنا عقلمندوں اور دنیا میں کچھ کر گزرنے والوں کا شیوہ ہوتا ہے ۔
    میری ٹریننگ کلاس میں تعارف کے دوران، شرکاء میں سے ایک فرد نے اپنے تعارف میں وسیع صلاحیتوں کا ذکر کیا ۔ میں نے پوچھا ایسا کیسے ممکن ہو سکا ؟ اس نے بتایا کہ ہر ماہ کی تنخواہ میں سے وہ 10 فیصد اپنی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لئے میں مختص کر دیتا ہے. ایک باصلاحیت فرد نے مجھے بتایا کہ سال میں وہ پندرہ سے بیس نئے کورس کرتا ہے۔
    کچھ صلاحیتیں خداداد ہوتی ہیں جیسے حضرت نوح ، حضرت ابراہیم ،حضرت داؤد ، حضرت یوسف وغیرہ کی صلاحیتیں ۔ کچھ کو پیدا کرنا ہوتا ہے۔
    صحابہ میں ابوبکر اور عمر رائے اور مشورہ کے لوگ تھے۔ عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور خالد بن ولید میدان رضی اللہ عنہ جنگ کے ماہرین تھے۔‌ علی رضی اللہ عنہٗ اسلام کے اول مفتی اور قاضی تھے۔ عبداللہ بن مسعود اور عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن کے پہلے مفسر ین تھے۔ مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہٗ بہترین کمیونیکیشن کے آدمی تھے۔
    باطل کی صفوں پر بھی ایک نگاہ ڈال لیجئے۔ ملک کے بہترین دماغ، با صلاحیت افراد، ملٹری کے افسران، میڈیا پر سینس ، عدالت کے جج صاحبان ، فلم کے ستارے، کرکٹ کے ہیروز، معاشیات کے ماہرین، بڑی بڑی تجارت کی کمپنیاں، بڑے اخبار ، بڑے ٹی وی چینلز ، لکھنے والے ، بولنے والے، گانے والے، ان صلاحیتوں کی ایک بڑی کھیپ موجود ہے۔ اس کے برعکس حق کے علمبردار سمجھتے ہیں کہ صرف حق سے وابستہ ہونا کافی ہے، دنیا میں معرکہ جیتنے کے لیے۔
    خواتین و حضرات، ارکان و کارکنان ! صلاحیتوں کے سلسلے میں آپ کو چار کام کرنے ہوں گے۔
    1. اپنی صلاحیت کو وسیع کیجیے اور بڑھائے
    2. ہماری جماعت کے اندر جتنے انسانی وسائل ہیں ان سب کی صلاحیتوں کے ارتقاہ پر نگاہ رکھیے ، توجہ دیجئے، منصوبے بنائے اور اچھے اچھے ٹریننگ پروگرام کیجیے۔
    3. آپ کے اطراف میں، محلے میں ، اور بستی میں جتنے باصلاحیت افراد ہیں ان سب تک وہ پیغام پہنچائے جس کے لیے جماعت تگ ودو کر رہی ہے۔ ان کی صلاحیتوں کے شایان شان ان سے بات کریں اور انہیں کام بھی دیں تاکہ ان کی صلاحیتیں دعوت، خدمت ، امت کی سرخروئی اور ملک میں امن و سلامتی کے قیام کی کوششوں میں لگ سکے۔
    4۔ خصوصی صلاحیت یعنی اسپیشل ٹیلینٹ کے کچھ ہی لوگ ہوا کرتے ہیں، جیسے ججس، جرنلسٹ مصنفین ، صلح جوئی کرنے والے ، کونسلنگ کرنے والے وغیرہ۔ ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادے کے لیے امت میں مزاج کو پروان چڑھائے ، ان سے قربت بڑھاےء اور ان کی صلاحیتوں سے جماعت اور امت کو فائدہ پہنچائیے۔
    جہاں تک آپ کی صلاحیتوں کو پہچاننے کی بات ہے اس کے کئی طریقے ہیں
    ▪ایک یہ ہے کہ آپ خود تنہائی میں بیٹھیں اور نوٹ کریں کہ کیا صلاحیتیں ہیں جن کا بنیادی خمیر آپ اپنے اندر پاتے ہیں۔
    ▪ دوسرا یہ کہ آپ اپنے والدین سے، دوستوں سے ،بیوی سے، اور بچوں سے پوچھےء کہ آپ کے اندر کیا صلاحیتیں وہ پاتے ہیں اور اگر آپ کو پتہ نہ ہو تو اسے دریافت کیجئے اور اسے پروان چڑھائے۔
    ▪ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ صلاحیتوں کو پہچاننے کی چیک لسٹ سامنے رکھئے اور اس میں ٹک کیجئے کہ آپ کے پاس کون کون سی صلاحیتیں ہیں اور کون کون سی صلاحیتیں پیدا کی جا سکتی ہیں۔
    ▪چوتھا یہ ہے کہ آپ ماہرین نفسیات سے پرسنالٹی ، رجحان اور صلاحیتوں کی پہچان کا سائیکو میٹرک ٹیسٹ حاصل کیجیے اور اسے پر کیجئے۔ آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کا بنیادی رجحان کیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے کلک کریں
    tarbiyahjih.com...
    معلوم ہونا چاہیے کہ آج کی دنیا بہت تیز رفتار ہے۔ بے صلاحیت لوگ رہنمائی کرنے کے قابل نہ رہ سکیں گے۔انہیں باصلاحیت لوگوں کے لیے جگہ خالی کرنی پڑے گی۔
    ایس.امین الحسن
    For more videos, subscribe to our channel: bit.ly/2dVSgua
    Check out Jamaat-e-Islami Hind for more information: jamaateislamihi...
    Follow Jamaat-e-Islami Hind here:
    Facebook: bit.ly/2dFjjwm
    Twitter: bit.ly/2e0OC3y
    Google+: plus.google.co...

ความคิดเห็น • 25

  • @perveenbegum3962
    @perveenbegum3962 ปีที่แล้ว +1

    Assalamualaikum,, beshak

  • @syedahmed7383
    @syedahmed7383 5 ปีที่แล้ว +7

    جزاک اللہ خیر

  • @jameelahmed8829
    @jameelahmed8829 4 ปีที่แล้ว

    ان شاءاللہ
    ضرور محترم
    اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور صحت و تندرست رکھے آمین ثم آمین

  • @mdraisuddin8514
    @mdraisuddin8514 5 ปีที่แล้ว +4

    Very nice

  • @ibrahimmd3166
    @ibrahimmd3166 5 ปีที่แล้ว

    Mashallah

  • @mohsinanishath3709
    @mohsinanishath3709 4 ปีที่แล้ว

    Masha Allah ,

  • @majidladji7731
    @majidladji7731 5 ปีที่แล้ว +3

    رہنمائ کےلےبہتشکریہ.

  • @kamil_edits5656
    @kamil_edits5656 ปีที่แล้ว

    Good 👍 sir

  • @mdhassan9824
    @mdhassan9824 5 ปีที่แล้ว +1

    Mashallha

  • @mdshariqueanwarkhan9714
    @mdshariqueanwarkhan9714 5 ปีที่แล้ว +1

    Jazak Allah Khair, well explained Masha Allah,
    That we have to upgrade.

  • @zakirshaikh5884
    @zakirshaikh5884 5 ปีที่แล้ว

    Jazak Allah very informative and valuable speech.Jazak Allah

  • @masiurrahaman2828
    @masiurrahaman2828 5 ปีที่แล้ว

    Masallah.

  • @mazhararbab7619
    @mazhararbab7619 5 ปีที่แล้ว

    بہت عمدہ طریقے سے آپ نے اپنی بات رکھی ہے، پر افسوس صد افسوس کہ جماعت اسلامی میں زمینی سطح پر صلاحیتوں کے فزوغ کو کبھی پذیرائی نہیں ملی. اگر برا نہ مانیں اور منفی ذہنیت کا مجھ پر الزام عائد نہ کریں تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جماعت میں تو اسے برداشت نہیں کیا گیا، اکابرین کا حال یہ ہے کہ انکے جوِ بھکت ہیں وہی آگے بڑھیں، اگر کوئی صاحب ان سے کسی کام میں آگے نکل جائیں تو بس طعن تشنیع کا نشانہ بننا طے. اللہ سے امید ہے کہ کم از کم اب تو صورتحال تبدیل ہوگی.

    • @MuhammadImran-yf5hi
      @MuhammadImran-yf5hi 5 ปีที่แล้ว +1

      معاذرت کے ساتھ عرض ہے کہ یہ آپ کا ذاتی اور آزار تجربہ ہے جس پر انتہائی افسوس ہے۔
      پر الحمداللہ میں پورے وثوق کے ساتھ اپنے حلقہ راجستھان کے متعلق کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے یہاں صلاحیتوں کے حامل افراد کو آگے بڑھایا جاتا ہے بالخصوص نوجوانوں کو۔

    • @mazhararbab7619
      @mazhararbab7619 5 ปีที่แล้ว

      @@MuhammadImran-yf5hi بالکل جناب والا، ہر آدمی اپنے ذاتی تجربات و مشاہدات کی روشنی میں ہی کوئی رائے قائم کرتا ہے. آپکے حلقہ راجستھان میں ایسا نہیں ہے تو بے شک آپ حضرات اللہ کا شکر ادا کریں. دراصل جماعت اسلامی ہند میں وہ دن اب نہیں رہے جب تنقید پر سنجیدگی سے غور وخوص کیا جاتا اور خود کو سدھارنے کی کوشش کی جاتی تھی، اب تو یہ چلن عام ہوگیا ہے کہ ناقد کو کسی بھی طرح سے چپ کرایا جائے، اور یاد رہے کہ یہ چلن trend جماعت اسلامی ہند کے حق میں سم قاتل سے کم نہیں.

    • @MuhammadImran-yf5hi
      @MuhammadImran-yf5hi 5 ปีที่แล้ว

      @@mazhararbab7619 یقینا تنقید کسی بھی تحریک کو سہی رخ پر رکھنے کے لئے انتہائی ضروری حق و عمل ہے ۔ لیکن یہ پریشانی میرے خیال سے دونوں طرف سے ہے۔
      بعض حضرات تنقید کے پردہ میں ذاتی بغض نکالتے ہیں، بعض تنقیص، تذلیل اور تحقیر کو بھی تنقید کہتے ہیں، بعض لوگ اپنی رائے کو ہر طرح سے منوانا چاہتے ہیں اور نہ مانی جائے تو ناراض ہوتے ہیں۔
      اصل پریشانی صبر کے مادے کی کمی ہے۔ کئی مرتبہ کچھ لوگ خود کو تحریک کا سب سے بڑا خیر خواہ سمجھنے لگ جاتے ہیں اور دوسرے کی نیت تک پر شک کرنے لگتے ہیں۔
      ہمیں بنیان المرصوص بننے کی فکر کرنی ہے اور ہم ذرا ذرا بات پر لمبے لمبے مباحث کرنے لگ جاتے ہیں اور عملی میدان کی طرف مطلوبہ توجہ نہیں دے پا رہے ہیں۔
      اللہ ہم سب کی حفاظت کرے۔

    • @mazhararbab7619
      @mazhararbab7619 5 ปีที่แล้ว

      @@MuhammadImran-yf5hi مجھے آپ کی کوتا ذہنی پر افسوس ہے. مجھے پتہ نہیں تھا آں محترم عالم بالغیب بھی ہیں، تبھی تو ایک درد بھری تنقید کو دلی بغض کا نام دیدیا. دراصل میں ذمہ داران جماعت کو زمینی حقائق سے آگاہ کر نے کے لئے 'اپنے ذاتی مشاہدات' بیان کیے تھے . آپ کا چراغ پا ہونا میرے اس احساس کو مزید تقویت دیتا ہیکہ وہ دن اب ماضی کا حصہ ہو گئے جب تنقید کو بڑی سنجیدگی سے لیا جاتا تھا آج کی طرح ناقد کی نیت پر کیچڑ اچھا ل کر اسے مطعون و ملعون کرنے پر زور قلم صرف نہیں کیا جا تا تھا. تحریک اسلامی میں بگاڑ دراصل یہی غلط سوچ کا نتیجہ ہے کہ ہم تو صاحب ہر قسم کی تنقید سے بالاتر ہیں. اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو حقیقت واقعہ تک پہنچنے میں کامیاب کرے اور پھر اسکے مداوے کے لئے سرگرم عمل کرے. آمین ثم آمین

  • @mohammedshahid2286
    @mohammedshahid2286 5 ปีที่แล้ว

    Shandar

  • @Hamidhussain.1981
    @Hamidhussain.1981 5 ปีที่แล้ว

    Last me aap ne kaha ye sikhiye wo sikhiye isme jamat as a tanjim kya tawun karegi sir ?

  • @rajahasan4442
    @rajahasan4442 4 ปีที่แล้ว

    Mai jamat ka member kese ban sakta Hu?

    • @siddiqsiddiq9273
      @siddiqsiddiq9273 3 หลายเดือนก่อน

      Assalamualaiku

    • @siddiqsiddiq9273
      @siddiqsiddiq9273 3 หลายเดือนก่อน

      Aap ke mokhaam ma jamat ke members se mulaakhat kare aur jamat ke literatures padhe

  • @InspirationalFaiths
    @InspirationalFaiths 5 ปีที่แล้ว

    Link of HRD plz

  • @asfankhan7682
    @asfankhan7682 5 ปีที่แล้ว

    Mashallha